Maa
ماں
سِو تیرے ہر رشتے میں جفا دیکھا اے ماں، تجھ میں ہی میں نے وفا دیکھا۔
تیری اُلفت کی چھاؤں میں سکون پایا، دعاؤں میں تیری میں نے شفا دیکھا۔
بے لوث محبت کی انتہا تُو تھی، بعد تیرے خود کو بہت تنہا دیکھا۔
قرض آنسوؤں کا نہ چُکا پایا، احسانوں سے تیرے خود کو دبا دیکھا۔
تھک گیا غمِ زندگی سے جب بھی، تجھ میں امیدوں کا دیا جلتا دیکھا۔
تیری نظروں میں شفقت کا سمندر تھا، نہ پھِر ان آنکھوں نے ویسا منظر دیکھا
Posted May 11, 2025, 4:37 PM UTC
91